نوشہرہ، دو گروپوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقہ مراہٹی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کےمطابق فائرنگ تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 شدید زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا جبکہ دونوں گروپس آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 گروپوں کے مابین فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ضابط خان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں لیاقت خان، ریحان خان اور اس کا بھائی اور ایک خاتون شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک