چارسدہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائرنگ، نرس شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال مِں فائرنگ سے آن ڈیوٹی نرس شدید زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہستپال خوف و ہراس پھیل گیا۔
مجروحہ نرس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نے 7 مہینوں کا طفل بچہ جاں بحق ہونے پر طیش میں آکر فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق نرس کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے برق رفتاری سے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے بروقت علاج معالجہ نہ ہونے پر فائرنگ کی ہے۔
یاد رہے کہ ہسپتال میں فائرنگ کرنے سے نرس شدید زخمی ہو گئیں.

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی