میچ آفیشلز کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف5ٹی20سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
سیریز کا پہلا میچ 18اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے احسن رضا اور علیم ڈار سمیت 5 امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں ۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان ایل این جی ریفرنس میں‌بری