42دکاندار گرفتار

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،42دکاندار گرفتار ،34کو وارننگ

ویب ڈیسک:پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،42دکاندار گرفتار، 34کو وارننگ دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاورنے یونیورسٹی روڈ، اندرون شہر بازاروں، حیات آباد دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔
کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 42دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 34دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔
گرفتار دکانداروں میں قصاب، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیاں نامناسب ہیں، ہیومن رائٹس کمیشن