سردار احمد کالونی

پشاور میں طوفانی بارشوں سے تباہی ،سردار احمد جان کالونی دریا میں تبدیل

ویب ڈیسک: پشاور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،سردار احمد جان کالونی میں سیلابی صورتحال ،پورا محلہ کسی بڑے دریا میں تبدیل ہوگیا۔
بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے پہلی منزل تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ،خواتین اور اوپر چھتوں میں محصور ہوگئے۔
محصور لوگوں کی چیخ و پکار کے باوجود صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل طورپر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
دوسری جانب منتخب عوامی نمائند ے بھی منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں ۔
مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ