کوہاٹ، ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے دابار چوک لاچی کے قریب ہائی ایس اور موٹر کار کے مابین خطرناک تصادم ہوا۔ حادثہ میں‌3 افراد جاں بحق ہو گئے.
اس حوالے سے ریسکیو1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید