بشریٰ انصاری

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کی ہے ۔
دوسرے شوہر ڈراما نگار اقبال حسین کے ہمراہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق سوالات کے جوابات آج حاضر ہیں اور پھر اپنے شوہر کا تعارف کروایا۔
اقبال حسین کے ساتھ ویڈیو میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنا جرم سمجھا جاتا ہے، ڈراما سیریل سیتا باگڑی کی شوٹنگ کے دوران اقبال حسین نے پروپوز کیا۔
بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ 2دہائیوں تک شادی شدہ زندگی گزارنے اور پھر علیحدگی کے بعد طویل عرصے اکیلے رہنے کے باعث دوسری شادی کے لیے راضی نہیں تھی۔ گھر والوں اور دوستوں خصوصا اداکار بہروز سبزواری نے شادی کے لیے راضی کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنی شادی کو مثال بنانا چاہتے ہیں کہ 30 یا 35 سال کی عمر میں طلاق کے بعد اگرکوئی آپشن موجود ہو تو شادی کی جاسکتی ہے۔ خاص طور پر ایسی خواتین جو کسی وجہ سے اکیلی رہ جاتی ہیں اور ان کے پاس دوسری شادی کا کوئی آپشن موجود ہے تو وہ دوسری شادی کے فیصلے کا سوچ سکتی ہیں۔
اقبال حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرنے پر تنقید کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی