سالانہ امتحانات

ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

ویب ڈیسک:ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے ۔
چیئرمین ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ ملک شفیق کے مطابق مجموعی طور پر 1لاکھ 43ہزار 7سو 70 طلبا اور طالبات حصہ لے لیں ہیں،مجموعی طور پر 537امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔
امتحان کے لئے 1 ہزار 8سو 53 اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ، بوٹی مافیا کے خاتمے کے لئے خصوصی ایپ تیار کی گئی ہے جبکہ د امتحانی مراکز میں خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امتحابی مراکز کی فل پروف سیکورٹی کے لیئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کا تعاون حاصل ہوگا جبکہ میٹرک امتحان کو شفاف بننے کے لئے خصوصی ٹیموں کے ساتھ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مردان بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری