سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی تحصیل چارباغ سور ڈھیرئی پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پرائمری سکول میں ڈھائی سو سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ تین کمرے زمین بوس ہونے سے ان بچوں کی تعلیم متاثر ہو گئی۔
اس حوالے سے سکول ٹیچرز سمیت مقامی لوگوں اور طلباء کی جانب سے حکومت سے سکول کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس، ارجنٹینا اور مراکش کا فٹبال میچ 2-2 گول سے برابر