خضدار، تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ویب ڈیسک: خضدار میں تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
اس حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ خضدار کے مقام پر بس الٹ گئی جس میں 2 افارد جاں‌بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا