چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں بھی صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح میٹرک امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔
اس سلسلے میں امتحانی ہالوں کی نگرانی کیلئے سیکرٹری پشاور بورڈ مہدی جان خان نے ضلع چارسدہ کے محتلف سکولوں کے اچانک دورے کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امتحانی عملے کی تعیناتی شفاف طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 80 ہزار طلباء طالبات شرکت کرینگے جن کے لئے 733 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک