آتشزدگی

بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک: بٹگرام ویگن اڈہ مارکیٹ میں واقع پلاسٹک اور کراکری کی دکان اور گوداموں میں آتشزدگی ،کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔
اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام ،اے سی بٹگرام ڈی ایس پی بمعہ پوری نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابوپا کر مزید دکانوں کو بچا لیا ۔
متاثرہ دکاندار قاری حبیب کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعہ بجلی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے ۔

مزید پڑھیں:  فون کا ل،نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی کا دھرنے کا رخ کسی اور طرف موڑنےکاعندیہ

انہوں نے مطالبہ کیا مقامی پولیس اور ضلعی ایڈمنسٹریشن واقعے کے تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لائیں ۔
دوسری طرف انجمن تاجران بٹگرام کے صدر شاہ حسین خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے متاثرہ تاجر کے ساتھ مالی معاونت کی اپیل کی ہے ۔