تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں شدید بارش نے حالات بگاڑ دیئے، پانی سڑکوں پر امڈ آیا۔
زرائع کے مطابق تخت بھائی میں جاری گزشتہ رات سے شدید بارش سے مالاکنڈ روڈ پر نکاس آب کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلابی پانی پولیس سٹیشن تخت بھائی میں بھی داخل ہو گیا جس سے پورا پولیس سٹیشن تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کے ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم پولیس سٹیشن سے پانی نکالنے کیلئے طلب کرلی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تخت بھائی میں شدید بارش کے باعث کئی سڑکوں پر پانی تیرنے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی