سوات، افضل خان کالج کے طلبہ کا روڈ بندش کیخلاف احتجاجی مطاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں افضل خان پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلبا نے کالج روڈ بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران طلباء نے کئی گھنٹوں تک مٹہ بحرین مرکزی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی تھی۔
ذرائع کے مطابق طلباء کی جانب سے کالج جانے والے روڈ کو کھولنے کے لئے نعرہ بازی کی گئی۔
طلباء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روڈ بندش سے ہزاروں طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امن و آمان کے باوجود سڑک بندش ظلم ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد