لکی مروت، ڈی ایچ او لکی معطل، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدو گل کو معطل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او آفس کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن کو ڈی ایچ او لکی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدو گل کو پولیو ان لائن میٹنگ کے دوران موبائل استعمال کرنے پر معطل کیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدوگل کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جمہوریت کی مضبوطی کیلئَے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ ہے، علی امین گنڈاپور