پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر کوسزا سنا دی گئی

ویب ڈیسک: پشاور کے فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنا دی۔
عدالت کی جانب سے حکم نامہ جاری کرنے کے بعد شوہر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر قید شوہر کو مزید 15 روز سلاکوں کے پیچھے رہنا ہوگا۔
یاد رہے کہ دوسری شادی پر سزا کے حوالے سے فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت