مانسہرہ، ٹراوٹ مچھلیوں کی فیڈ میں خوردبرد، 2 افسران معطل

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں ٹراوٹ مچھلیوں کی فیڈ وغیرہ کی خریداری میں کروڑوں کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ فشریز نے 2 افسران اور ایک واچر کو معطل کر دیا۔
یاد رہے کہ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز فہیم خان، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر قیصر جاوید اور واچر جاوید ہارون شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات اور فیڈ کی خریداری کے باعث کاغان ویلی میں ٹراوٹ مچھلیوں کی بیماری سے فارمرز کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم