سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا۔ جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش