چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تنگی تھانہ کی حدودِ میں ایک گھر میں خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات کا واقعہ رونما ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایوب خان کے گھر میں نامعلوم ڈاکو خواتین داخل ہوئیں اور گھر کی مالکہ زوجہ ایوب کو ہتھوڑوں کی وار سے شدید زحمی کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم خواتین ڈاکوؤں نے گھر سے سونا اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا۔
یاد رہے کہ تنگی تھانہ میں نامعلوم خواتین ڈاکوؤں کے خلاف رپورٹ درج کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف