پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر سورچیت سنگھ کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فرہاد خان دہشت گردوں کے حملے میں جانبحق ہو گیا جبکہ سکھ تاجر سورچیت سنگھ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ انقلاب کی حدود میں پیش آیا.شہید پولیس اہلکار سکھ تاجر کی سیکیورٹی پر مامور تھا .
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سکھ شہری محفوظ رہا۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف