تیسرا ون ڈے

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز ویمنز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 279 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک ارینا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔
کپتان ہیلی میتھیوز نے سیریز میں دوسری سنچری بنائی۔
ہیلی متیھیوز 141 رنز بناکر آٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 19 چوکے شامل تھے،اسٹیفنی ٹیلرز نے 47 رنز بنائے۔
ہیلی اور اسٹیفنی ٹیلز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 111 رنز بنائے۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3،فاطمہ ثنا نے 2وکٹیں لیں۔
فاطمہ ثنا نے ون ڈے کیرئیر کی 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم پہلے ہی دو میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ