زندگی کا خاتمہ

تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں 4بچوں کی ماں نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
متوفیہ کے بھائی کے مطابق اس کی بہن 38سالہ بسمینہ کی شادی چند سال قبل پنجاب چکوال میں غلام جیلانی نامی شخص سے ہوئی تھی ۔
گزشتہ روز شوہر کے گھر سے میکے اپنے بھائی کے ہاں کامران کلے آئی تھی کہ زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا
ساڑوشاہ پولیس نے متوفیہ بسمینہ کے بھائی عمر سید ولد احمد خان کی رپورٹ پر روزنامچہ درج کرکے اصل حقائق جاننے کے لئے متوفیہ کی میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد مردان لیبارٹری بھیج دیئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ