پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس جرائم پیشہ افراد کی کھوج اب فٹ پرنٹ سے کرے گی۔ اس سلسلے میں نیا آلا متعارف کرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا کھوج لگانے کے لئے خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیا آلہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔
یہ نیا تیار کیا جانیوالا آلہ فٹ پرنٹ کے ذریعے ملزمان تک رسائی ممکن بنائے گا۔ اس سے تحقیقاتی ٹیم کو مجرموں کی گرفتاری میں بھی آسانی رہے گی۔
اس آلہ کی مدد سے پولیس نے مختلف علاقوں میں مستقل جرائم کرنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کرائم سین سے ملنے والے نشانات اس ڈیٹا سے میچ کر کے اصل مجرم تک آسانی سے پہنچ سکے گی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد