خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری طرف صوبہ کے بالائی اضلاع دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل جم کر برسیں گے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بارشوں کی ایک بار پھر سے نوید سنا دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد