مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں موبائل سنیچرز اور چوری کے موبائل فونز کا آئی ایم ایف آئی تبدیل کر کے فروخت کرنے والا گروہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔
گرفتار موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل برامد ہوئے۔
یاد رہے کہ ملزمان وقار کا تعلق شنکیاری اور امان اللہ کا تعلق اوگی سے ہے۔
ملزمان سے موبائل فونز اور سافٹ ویر کے لیے استعمال ہونے والا کمپیوٹر ریکور بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ریکور موبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے اس موقع پر بتایا کہ کسی کو مانسہرہ کا امن تباہ تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان