بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں پی ٹی آئی ورکرز نے عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 200 جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں اس کے باوجود وہ ثابت قدم ہیں۔ دوسری طرف مخالفین راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ایک دن کا کیس تھا بلاوجہ اسے طول دیا جا رہا ہے۔
ضلع بنوں میں پی ٹی آئی کا انتخابی مینڈیٹ چوری کیا گیا اور فارم 45 کو 47 میں بدلا گیا جو افسوس کی بات ہے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مشکل مراحل سے گزرے ہیں اب غلامی سے آزادی حاصل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
یاد رہے ککہ ضلع بنوں میں‌بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک