فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی

ویب ڈیسک: اسلامی جمعت طلبہ کے مرکزی ناظم حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یونیورسٹی کے اندر طلبہ نے جسٹس فار غزہ کمپین تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اسی طرز کی کمپین پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بھی چطلائی جا رہی ہے۔
حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں احتجانی مظاہروں پر امریکہ میں پانچ سو سے زائد طلبا اور استاتذہ گرفتار کئے گئے ہیں۔ ان کے مطالبات ہیں کہ یونیورسٹی اسرائیل کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے اندر بھی کمپین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ فلسطین میں ظلم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
اسلامی جمعت طلبہ کے مرکزی ناظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پشاور:غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، 24 سالہ نوجوان ساجد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق