جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئِ جی پولیس کو بحفاظت بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ جج کو بازیاب کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا مبینہ اغواء انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جج کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گی۔

مزید پڑھیں:  روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں