اذلان شاہ ہاکی کپ

اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر

ویب ڈیسک: قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو ناب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ 2 می کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔
دیگر کھلاڑیوں عبداللہ ، منیب الرحمن ، اسامہ بشیر، احتشام ، ایم عبداللہ سفیان ، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضی یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمن سینر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کیلے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتاج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان میں سیاسی بے یقینی کی نشاندہی