سوشل ویلفیئر آفس کرک کی گاڑی مشعال یوسفزئی کے پی اے کے حوالے

ویب ڈیسک: ضلع کرک میں خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر، سیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ نے مشعال یوسفزئی کے پی اے کو گاڑی کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ نے کرک سوشل ویلفیئر آفس کی گاڑی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کے پی اے کے حوالے کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری زبانی جمع خرچ پر مشیر کے پرسنل اسسٹنٹ کو حوالے کی گئی۔ یہ معاملہ دستاویزات یا ریکارڈ پر لانے پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مشیر نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے برہمی کا پیغام ملا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی ریکارڈ پر حوالہ کرنے کے واقعے کے چند روز بعد سوشل ویلفیئر افسر سمیت 23 اہلکار معطل کر دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث لوگ قوم کے مجرم ہیں،ایمل ولی