بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے ۔
اس موذی مرض سے بچاو کے لئے اور اس کی روک تھام کیلئے حکومت کے پاس ویکسین نہیں۔
لشینما جسے ہم پشتو میں کال دانہ کہتے ہیں نے پوری تحصیل قلعہ عبداللہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
اس بیماری سے بچاو کیلئے محکمہ صحت حرکت میں نہیں آ رہی۔
ایسی صورتحال میں بلوچستان کی تحصیل قلعہ عبداللہ کے عوام نے حکومت اور محکمہ صحت کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لشینما کی وباء کے خاتمے کےلئے ایمرجنسی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری