ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کی 15رکنی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جب کہ بین سیئرز کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ڈیرل مچل، جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساتھی اور ایش سوڈھی بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کے اعلان کے لیے دو بچوں کو پریس کانفرنس کے لیے بھیجا تھا ایک بچے کا نام انگس جب کہ بچی کا نام ماٹلڈا ہے۔
دو بچوں نے نیوزی لینڈ کی ٹی-20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا موسم، پچز اور مقامی حالات کافی مختلف ہوں گے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ، اے ڈی بی ڈائریکٹرز کا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی سائٹس کا دورہ