فائرنگ

ہری پور :فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ہری پور میں معمولی تکرار پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے تھانہ بیڑ کی حدود بیڑ بازار کمیونٹی سنٹر میں سیاست اور نوکریوں کے سلسلے میں بات چیت چل رہی تھی ،سیاسی گفتگو کے دوران تکرار کے بعد بات لڑائی تک پہنچی ۔
جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نیاز والد یعقوب ساکنہ بیڑ اور خضر ولد چن زیب ساکنہ بیڑموقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس نے ایک نعش ٹراما سنٹر ہری پو رروانہ کردی جبکہ دوسرے مقتول کی نعش کمیونٹی سنٹر بیڑ میں پڑی ہے ۔
دوسری جانب واقعے کے بعد بیڑ بازار کے حالات کشیدہ ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس