چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں ڈی پی او آفس کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالی پر چلتی موٹر کار سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور عاشق حسین ولد گلاب سید ساکن پار ہوتی مردان باپ کے سامنے قتل کر دیا گیا جبکہ ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ چارسدہ میں رپورٹ درج کر دی گئی۔
درج رپورٹ میں وجہ عناد ملزمان کے ساتھ اراضی تنازعہ بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فائرنگ کے باعث باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی