سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی

ویب ڈیسک: حالیہ میٹرک امتحانات کے دوران پرچوں کے آوٹ ہونے کے معاملے پر صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پچھلے سال کے ہیں جن کی انکوائری جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرچہ آؤٹ ہونے والوں کی نشاہدہی کر دی ہے جبکہ اس حوالے سے 12 افراد کو معطل بھی کیا گیا ہے۔
فیصل ترکئی کے مطابق جن امتحانی ہالوں کے حوالے سے شکایت موصول ہوتی ہیں ان ہال پر پابندی لگا دیتے ہیں۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ کے ہمراہ ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی صوبوں کی نسبت ہمارے امتحانات میں 90 فیصد شفافیت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پچھلے سال کے ہوتے ہیں جن کی جانچ جاری ہے اور اس حوالے سے کوہاٹ، ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل بورڈ میں انکوائری شروع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرچے لیک کرنے کے معاملے میں جو لوگ بھی ملوٹ پائے گئے ، ان کی معطلی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آخر میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بتایا کہ 23 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا