فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے گٹ والا کے قریب ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچوں کے والد جعفر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 ماہ کی عنبر،6 سالہ ایمان، 8 سالہ ارسلان اور 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا