سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی جانب سے رواں سال کے دوران 11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی۔
فہرست میں 11 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے نام اور تصاویرشامل ہیں جن میں لکی مروت سے 5، بنوں سے 4، شانگلہ اور سین تنگہ جانی خیل سے ایک ، ایک دہشت گرد کا نام شامل ہے۔
یاد رہے کہ مطلوب 11 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ 31 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری دہشتگردوں کی فہرست میں لکی مروت کے دہشتگرد حبیب اللہ عرف سیف اللہ کے سرکی قیمت 50 لاکھ جبکہ بنوں کے محمد جمیل کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ ضلع لکی مروت کے محمد گل عرف ساقی کے سر کی قیمت 10 لاکھ، بنوں کے زابد اللہ عرف چگ کے سرکی قیمت 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے گزشتہ سال مطلوب دہشتگردوں کی 3 فہرستیں جاری کی گئی تھیں جن میں 294 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقررکی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان