یمنی زیدی

خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنی زیدی خود ہی اپنی خوبصورتی کی معترف نکلیں۔
ڈرامہ سیریل تیرے بن، صدقے تمہارے اور بختاور میں جاندار اداکاری کرکے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی شہرت حاصل کرنے والی یمنی زیدی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں یمنی زیدی اپنے میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا کے ساتھ موجود ہیں اور میک اپ کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔
یمنی زیدی ویڈیو میں اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت بنانے والے ہیں۔
اداکارہ میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر تابش کھوجا زور زور سے قہقہے لگانے لگتے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ واقعی میں یہ سچ ہے کہ یمنی زیدی میک اپ کے بغیر بھی بہت حسین ہیں، اللہ نے انہیں بہت حسن دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار