امریکہ میں ایک سو سے زائد ڈیموکریٹک ارکان کانگریس نے اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطی امن منصوبہ یکسر مسترد کردیا ہے ۔
ڈیموکریٹک کے ارکان کانگریس ALAN LOWENTHAL اور اینڈ ی LEVIN کی جانب سے ایک کھلے خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا منصوبہ جسے انہوں نے صدی کا معاہدہ قراردیا ہے مغربی کنارے کے علاقے پر مستقل قبضے کی راہ ہموار کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس منصوبے کی حمایت نہیں کرتے اور اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے کے پورے یا کچھ حصوں کو ساتھ شامل کرنے کے ذریعے عالمی قانون کی خلاف ورزی کا لائسنس نہیں دینا چاہیے ۔