لنڈی کوتل :گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں قبائلی اضلاع کے قومی مشران کے گرینڈ جرگہ نے فاٹا انضمام کو مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں قومی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مشران نے شرکت کی ۔
جرگہ سے قومی مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے بغیر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا فیصلہ فوری طورپر واپس لیا جائے ۔
فاٹا قومی جرگہ کے مشران نے مزید کہا کہ انضمام کے وقت کئے گئے وعدے کاغذات تک محدود ہیں ،انضمام کے خلاف سپریم کورٹ میں پہلے ہی کیس دائر کر چکے ہیں ۔
مشران نے اعلان کیا کہ فاٹا انضمام کے خلاف 08 مئی کو باب خیبر کے مقام پر آل قبائل جلسے کا انعقاد کرینگے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ