اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل:پاکستان اور جاپان 11مئی کو مدمقابل ہوں گے

ویب ڈیسک: پاکستان اور جاپان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں 11مئی کو مد مقابل آئیں گے ۔
پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا آخری پول میچ جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے پچیس جون سے نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کا اعلان کردیا، چمپئن شپ راولپنڈی میں ہوگی۔
صدر پی ایچ ایف طارق حسین بگٹی کے مطابق سینئر کے ساتھ ہماری فوکس نئے لڑکوں کی تلاش پر بھی ہے اور جونیئر سطح پر اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈکپ کے لیے ہم نے بھرپور پلاننگ کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل جونیئر چمپئن شپ میں ملنے والے ٹیلنٹ کو بہترین کوچنگ کے ساتھ بیرون ملک زیادہ سے زیادہ ٹورز کرائیجائیں گے۔
طارق حسین بگٹی نے کہا پاکستان سینئر ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی ہوتو یہ بہت آگے جاسکتے ہیں، پی ایچ ایف کے فنڈز کے لیے وزیر اعظم سے درخواست کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار