ایبٹ آباد، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری،4 کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی حدود نکر کتبال بیروٹ میں سیاحوں کی گاڑی کھاہی میں جا گری۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔
ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے کھائی سے سیاحوں کو نکالنے کا آپریشن شروع کر رکھ ۃے اور اس دوران ریسکیو کی جانیوالوں میں خاتون سمیت 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی سے نکالے گئے تمام زخمیوں سمیت شدید زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ