کوہاٹ، دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک ضلع کوہات کے علاقے بازی خیل میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چھ سالہ افنان کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بلال ولد نصیر خان، شاہ محمود ولد غازی خان اور عرفان خان ولد تاج محمد کے ناموں سے ہوئی۔
ترجمان کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ رکوا دی۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
یاد رہے کہ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  کراچی میں فائرنگ واقعہ کے دوران 5 افراد جاں بحق