رمیز راجہ

آئر لینڈ سے شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں،رمیز راجہ

ویب ڈیسک: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیز راجہ نے نے قومی ٹیم کو آئرلینڈ کیخلاف شکست پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے شکست پر کوئی بہانہ قبول نہیں، کرکٹرز کی باڈی لینگویج کمزور دکھائی دے رہی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کیخلاف کرکٹرز کی باڈی لینگویج کمزور دکھائی دے رہی تھی، اتنے کمبی نیشن بنائے ہیں جس سے ٹیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
انہوں نے کپتانی کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن بابراعظم کی ہٹادیا گیا اور پھر پچھلے کپتان کی جگہ دوبارہ انہیں لایا گیا، ٹی20 ورلڈکپ ائیر میں ٹیم ساتویں پوزیشن پر آگئی جو اصل حالت کو ظاہر کرتا ہے۔
رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ پاکستان ورلڈکپ کیسے جیت سکتا ہے جب کمبینیشن بھی درست نہیں، اوپننگ جوڑی سیٹ نہیں ہے، سیٹ بلے باز اپنی وکٹیں گنوا بیٹھتے ہیں اور مڈل آرڈر چل نہیں پارہا ہے، موجودہ صورتحال میں گرین شرٹس سیمی فائنل تک پہنچ جائیں بڑی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ