لوئر دیر، حکومت سے مایوس عوام کا اپنی مدد آپ کے تحت رابطہ پل کی تعمیر کا آغاز

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے تالاش املوک درہ کے عوام گزشتہ نصف صدی سے حکومتی اداروں سے مایوس ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رابطہ پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا.
ذرائع کے مطابق برساتی ندی میں طغیانی کی وجہ سے اہالیان علاقہ و دیگر لوگوں کو اس راستے سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ منتخب اراکین لوگوں کے مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں۔ بارش کی صورت میں طلباء، خواتین اور مشران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علاقہ رہائیشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 85 لاکھ روپے کی لاگت سے رابطہ پل پر تعمیراتی کام کا اغاز کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی