نوشہرہ، باپ اور بھائی کا سفاک قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں باپ اور بھائی کا سفاک قاتل آلہ قتل سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر باپ اور بھائی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے بھائی سمیت ماں اور بہن کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقہ بانڈہ نبی میں چند روز قبل زبانی تکرار پر اشتعال میں آکر اپنے ہی ملزم نے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ماں، بھائی اور بہن کو بھی زخمی کیا تھا۔
ڈی ایس پی پبی عدنان اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم اکرام ولد میر احمد ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتائیں۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ