لنڈی کوتل بڑی تباہی سے بچ گیا، 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل بڑی تباہی سے بچ گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک کیبن میں چاروازگئی پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے 8 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا کر علاقہ کلیئر کر دیا تاہم اس کے باوجود بھی علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم