فائنل کوالیفائی

سنٹرل ایشین والی بال لیگ :پاکستان نے فائنل کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں کرغزستان کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا
قومی ٹیم نے کرغزستان کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستایس پچیس ، ستایس پچیس سے شکست دی،گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔
پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے۔
دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس بایس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔
تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3 سیٹ سے ہرایا، ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔
ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچ میں جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی