ہری پور، شوگران روڈ پر حادثہ، طالبہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے شوگراں روڈ پر سیاحوں کی جیپ حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے باعث ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 2 پروفیسرز سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
کے ڈی اے حکام کے مطابق سیاحوں کا تعلق ہری پور سے ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالی طالبہ حلیمہ بی بی سمیت دیگر زخمی ہونے والوں کا تعلق پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور سے ہے۔
حادثہ کے حوالے سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی طالبہ کا نام حلیمہ بی بی ہے۔
حادثہ میں پروفیسرز سمیت مجموعی طور پر 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پروفیسر ساجد جاوید، پروفیسر محمد بلال، عبدالبصیر، مقدس بی بی، مریم نور، شازینہ بی بی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ شاہراہ کاغان کے کنارے گھر کے اوپر گری کہ حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں‌ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  غیرآئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے؟ چیف جسٹس