یوکرینی باکسر

یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

ویب ڈیسک: یوکرینی باکسر اولیکساندر یوسک نے برطانوی فائٹر کو شکست دیکر عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا
سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ایرینا میں یوکرین کے اولیکسنڈر یوسک نے برطانیہ کے ٹائسن فیوری کو شکست دے کر دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فائٹ میں یوکرینی باکسر نے غیرمعمولی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں حریف کو مات دی۔
رونالڈو اور انتھونی جوشوا سمیت دنیا کے کئی ستاروں نے فائٹ دیکھی۔
یاد رہے کہ یوکرینی باکسر 1999 میں لینوکس لیوس کے بعد سے دنیا کا غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپیئن کہلانے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم